30 دسمبر ، 2023
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں پولیس تھانےکے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مچ کی جیل روڈ پر پولیس تھانے کے عقب میں واقع دکانوں کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 سالہ بابر اور 12 سالہ میر احمد جاں بحق ہوگئے۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں اور مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس نے جاں بحق بچوں کی میتیں سول اسپتال مچ منتقل کردیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے ریڑھی کے نیچے رکھا گیا تھا۔