07 اکتوبر ، 2013
لندن…برطانیہ میں سب سے زیادہ چڑیلوں کے ایک جگہ جمع ہو کر ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ لندن کی کاونٹی ویسٹ سیسکس میں نئے گنیز ورلڈ ریکاڑ قائم کرنے کے لئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد چڑیلوں جیسا روپ دھار کر ایک مقام پر جمع ہوئے۔ سخت قوانین کی وجہ سے اس مقابلے میں شامل کئی افراد مختلف رنگوں کے شرٹ اور جوتے پہننے کی وجہ سے گنتی میں شامل نہیں کیے گئے اور گنیز ورلڈ ریکاڑ کی گنتی میں شمار افراد کی تعداد 5 سو لگائی گئی ۔اب تک یہ ریکاڑ امریکا کے پاس ہے جہاں ایک جگہ پر ایک ہزار 39 افراد چڑیل کا روپ دھارے جمع ہو ئے تھے۔