24 مارچ ، 2012
کراچی…امریکی قونصل جنرل ویلیم مارٹن اور ہالی ووڈ کے معروف اداکار شون بین کی عبدالستار ایدھی سے ملاقات اور بلقیس ایدھی ہوم کا دورہ۔امریکی قونصل جنرل ویلیم مارٹن اور ہالی ووڈ کے معروف اداکار شون پین نے بلقیس ایدھی ہوم کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بلقیس ایدھی ہوم آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں نے عبدالستار ایدھی اور معروف اداکار شون بین سے ملاقات کروائی جو خود بھی سماجی کارکن ہیں۔ ویلیم مارٹن کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستان ڈے کے موقعے پر ہمیں یہ موقع ملا۔ اس موقعے پر بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے کوئی مدد نہیں لینا چاہتے ہمیں آفر بہت بار ہوئی ہے اور ہم اپنے ملک سے ہی سے پورا کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شون بین کا یہاں آنے کا مقصد صرف دورہ کرنا تھا۔