27 نومبر ، 2013
نیویارک…امریکا میں چھپنے والی پہلی انگریزی کتاب نیویارک میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام ہوکر دنیا کی مہنگی ترین کتاب بن گئی۔ نیویارک کے ایک نیلام گھر میں امریکا میں پرنٹ کی گئی پہلی کتاب کی نیلامی ہوئی۔ ایک کروڑ 42لاکھ ڈالرمیں نیلام ہونے والی یہ کتاب عیسائی مذہب سے متعلق ہے۔ خیال ہے کہ اب اس کے صرف 11نسخے ہی موجود ہیں۔ اس سے پہلے سب سے مہنگی قیمت پر فروخت ہونے والی کتاب کا ریکارڈ John-James-Audubonکی کتاب کے پاس تھا جسے ایک کروڈ 5لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔