پاکستان
05 جنوری ، 2013

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

لاہور…ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن پنجاب نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا،صبح آٹھ بجے سے تمام اسپتالوں میں معمول کے مطابق کام کریں گے۔یہ اعلان وائی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناصر عباس نے رات گئے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔اُن کا کہنا تھا سروس اسٹرکچر کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے ،6 دن میں مطالبات منظور کیے جائیں ،آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے کل اجلاس طلب کرلیاگیا ہے،ڈاکٹر ناصر عباس کا کہنا تھا کہ گوجرانولہ میں تشدد کا واقعہ سازش کے تحت کرایا گیا،گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں پر تشد کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ انھیں عدلیہ اور میڈیا پریقین ہے کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :