پاکستان
05 جنوری ، 2013

سیاستدان متفق ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہو، وزیراعظم راجا پرویز اشرف

سیاستدان متفق ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہو، وزیراعظم راجا پرویز اشرف

چکوال … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آج عسکری قیادت جمہوریت کی محافظ ہے، سیاستدان متفق ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہو، انتخابات وقت پر ہوں گے، تاخیر نہیں ہوگی۔ چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر 5سال مکمل کئے، آج میں اپنے ہی لوگوں میں موجود ہوں، میرا تعلق خطہ پوٹھوہار سے ہے، منصب سنبھالنے کے بعد پوٹھوہار میں ترقیاتی کام شروع کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج عسکری قیادت جمہوریت کی محافظ ہے اور پاکستان کے سیاستدان متفق ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہوں گے، الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :