06 جنوری ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں کے دوران سیاسی ڈرون حملہ کروں گا۔قوم آج سے تین روز کے اندر میرے ڈرون حملے کا انتظار کرے۔ الطاف حسین نے کہا کہ یہ ایسا سیاسی ڈرون حملہ ہوگا جس کا کسی کے پاس جواب نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے اراکین سے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ عوام ذہنی طور پر اپنے آپ کو تیار کرلیں