پاکستان
06 جنوری ، 2013

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی

راولپنڈی…بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سواں پترا چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور حاجی پیرسیکٹر(باغ)کے علاقے میں دراندازی کی، فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھارتی حملے کا بھر پور جواب دیا اورحملے کو پسپا کردیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کا حملہ ناکام بنادیا اور پاک فوج کی جوابی فائرنگ سیبھارتی فوجی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔آخری اطلاعات تک لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

مزید خبریں :