06 جنوری ، 2013
وانا…جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرولی محمد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، تاہم سرکاری طور پرکمانڈرولی محمد عرف طوفان محسود کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمانڈر طوفان محسود خود کش حملوں کا ماسٹرمائنڈ اورحکیم اللہ محسود کا کزن تھا اور اسے قاری حسین کی ہلاکت کے بعد جانشین مقررکیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں آج تین ڈرون حملوں میں 12 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔