پاکستان
07 جنوری ، 2013

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی … شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، ڈی آئی جی دوست علی بلوچ ملزم کی گرفتاری کیلئے دبئی روانہ ہوگئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ دوسری جانب ڈی آئی جی دوست علی بلوچ شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کیلئے ای کے 502 سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار 3 ملزمان کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے جبکہ سپریم کورٹ میں بھی شاہ زیب قتل سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سندھ پولیس کو شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کیلئے 10 جنوری تک مہلت دی ہے۔

مزید خبریں :