پاکستان
07 جنوری ، 2013

ایم کیو ایم اور الطاف حسین عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، بابر غوری

ایم کیو ایم اور الطاف حسین عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، بابر غوری

اسلام آباد … بابر غوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، ججز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے درست سمت میں فیصلہ کیا، عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز کے نمائندے عبدالقیوم صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے ثابت کیا ہے کہ ایم کیو ایم عدلیہ کا احترام کرتی ہے، اسی لئے انہوں نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے معافی قبول کرنے پر ججز کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے درست سمت میں فیصلہ کیاجس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید خبریں :