07 جنوری ، 2013
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ اداروں کے تقدس اوراحترام کیلیے جھک جانے میں بڑائی ہے،خداکواکڑناپسندنہیں ہے بلکہ خداکوجھکناپسند ہے،متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی،سینیٹرز،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے مزید کہا کہ میں عدلیہ اوردیگر اداروں کادل سے احترام کرتاہوں،ٹکراؤ اورتصادم سے بچنے کیلیے جھک جانے میں کوئی حرج نہیں،انھوں نے کہا کہ ہمارے بار ے میں غلط تصویرپیش کی جاتی ہے،ہم معاملات افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنے پریقین رکھتے ہیں۔