08 جنوری ، 2013
اسلام آباد…کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کیلئے کل سے فوج کی تعیناتی شروع ہوگی۔وزارت ِ دفاع کے ذرائع کے مطابق فوج اورتمام فورسزالیکشن کمیشن کے اسٹاف کو محفوظ ماحول فراہم کرنی کی ذمے دار ہوں گی،انتخابی فہرستوں کی تصدیق کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہوگی۔ذرائع کے مطابق فوج، رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس کل سے کراچی میں تعینات ہوگی، کراچی میں فورسزکی تعینانی انتخابی فہرستوں کی تصدیق تک ہوگی، فوج کا کام صرف الیکشن کمیشن کے عملے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ فوج اور تمام فورسز الیکشن کمیشن کے عملے کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔