پاکستان
08 جنوری ، 2013

مجلس وحدت المسلمین کی لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی

مجلس وحدت المسلمین کی لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی

لاہور…مجلس وحدت المسلمین نے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی۔مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرلگا کرراستے بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے،پنجاب کے بھی کچھ علاقوں میں کنٹینرلگائے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایم این ایز، ایم پی ایزکوکہاجارہاہے کہ اپنے علاقوں سے شہریوں، بسوں کونہ نکلنے دیں، ٹرانسپورٹرز کودھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتشار کی ذمے داری وفاق اورپنجاب حکومت پر ہوگی،اگرملین مارچ روکنے کی کوشش کی تومیراہجوم پر کنٹرول ختم ہوجائے گا، شکر ہے اسٹیبلشمنٹ، برطانیہ ،امریکا نے واضح کردیا کہ وہ میرے پیچھے نہیں،انہوں نے بتایا کہ مجھ سمیت 200کے قریب رہنماوٴں کونظربند کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،ہمیں گرفتاریوں کا کوئی خوف نہیں، گرفتاریوں سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔

مزید خبریں :