پاکستان
09 جنوری ، 2013

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستان ملوث نہیں، حنا کھر

 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستان ملوث نہیں، حنا کھر

اسلام آباد … وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستان ملوث نہیں، بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ بھارت میں ہوا، بھارت اس کی تحقیقات کرے۔ بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویومیں حنا ربانی نے کہا کہ پاکستان انتقامی کارروائی پریقین نہیں رکھتا، ہمیں دشمنی کا ماحول نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، پاکستان نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، ہم تیسرے فریق سے تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول فائرنگ واقعے میں پاک فوج کا جوان لانس نائیک اسلم شہید ہوا۔

مزید خبریں :