09 جنوری ، 2013
کراچی …صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت بدھ کی شام پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوٴں کااجلاس ہوا، اس موقع پر اس عزم کا ایک پھر اعادہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے،امن وامان اورعوام جان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجائیگا اوراجلاس میں کہا گیا کہ کسی کومہم جوئی کی اجازت نہیں دی جائیگی،کچھ عناصرانتخابی عمل کو سبوتاژ کرناچاہتے ہیں،اجلاس میں مختلف معاملات کا جائزہ بھی لیا گیا اور پارٹی اور حکومت کے حوالے سے فیصلے بھی کیے گئے،۔اجلا س میں یہ عزم بھی کیا گیا حکومت اورپیپلزپارٹی الیکشن کے التواء کی ہرسازش کو ناکام بنادیگی،اور کسی بھی بہانے سے الیکشن ایک دن کیلیے بھی موٴخرنہیں کرنے دینگے،مزید کہا گیا کہ جب عراق اورافغانستان جیسے جنگ زدہ ملکو ں میں الیکشن ہوسکتے ہیں توپاکستان میں التواکاجوازنہیں،الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیرنہیں کی جائیگی۔