جرائم
Time 15 اپریل ، 2024

13 برس کی عمر میں اغوا ہونیوالی لڑکی 16 برس بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بازیاب

آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنی بازیابی کے لیے ویڈیو جاری کی تھی۔ فوٹو فائل
آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنی بازیابی کے لیے ویڈیو جاری کی تھی۔ فوٹو فائل

16 سال قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والی خاتون کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بازیاب کرا لیا گیا۔

اغوا کار نے خاتون کو معمرشخص کو فروخت کردیا تھا، معمر شخص نے خاتون سے شادی کرلی تھی، اغوا کے وقت آسیہ کی عمر 13 سال تھی۔

آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے  تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنی بازیابی کے لیے  ویڈیو جاری کی تھی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد خاتون کی بازیابی عمل میں لائی گئی۔