Time 23 اکتوبر ، 2024
جرائم

ملک میں واٹس ایپ ہیکنگ میں اضافہ، 4 ماہ میں 1400 سے زائد واقعات رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں میسیجنگ اور کال ایپلی کیشن واٹس ایپ کی ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سائبرکرائم کو 4 ماہ کے دوران 1426واٹس ایپ ہیکنگ کی شکایات موصول ہوئیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق یکم جولائی2024 سے اب تک واٹس ایپ ہیکنگ کی1426 شکایات  ایف آئی اے  سائبرکرائم کو موصول ہوئی ہیں۔

وزارت داخلہ  کا بتانا ہے کہ  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 549 اکاؤنٹس کو بحال کردیا ہے جب کہ 877 شکایات پر کام کررہے ہیں۔


مزید خبریں :