16 جنوری ، 2015
بیجنگ .....چین کے شہر ہاربن میں برف سے بنی دنیاسج گئی۔طویل سلائیڈز اور خوب صورت مجمسے اس ایونٹ کی جان ہیں۔ہاربن شہر میں سردی بڑھتے ہی رنگا رنگ میلہ شروع ہوگیا ۔ اس بارمیلے میں برف سے3سو میٹر طویل سلائیڈ بنائی گئی ہے جولوگوں کی توجہ کامرکز بنی ہوئی ہے۔ اس سلائیڈ کوبنانےکےلیےدریائےسونگ ہوا سے جمی ہوئی برف کے بڑے بڑے ٹکڑے لائے گئے ہیں۔ رنگ برنگی بتیوں سے سجی اس سلائیڈ پر تفریح لینے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ برف پر لوگوں کے رقص نے بھی خوب سماں باندھ دیاہے۔ اس کے علاوہ یہاں برف سے خوب صورت مجسمے بھی تراشے گئے ہیں جن میں اونچے محل، مینار اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔