پاکستان

پونے 6 ارب کرپشن کے ملزم شرجیل میمن ڈیڑھ ماہ سے کلفٹن کے نجی اسپتال میں مقیم

شرجیل میمن 18مئی سے کلفٹن کے نجی اسپتال کی پہلی منزل پر وی آئی پی روم میں رہائش پذیر ہیں—فائل فوٹو۔

کراچی: پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے گرفتار ملزم شرجیل میمن گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کلفٹن کے نجی اسپتال کے وی آئی وارڈ میں داخل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کو ہائیڈرو تھراپی کرانے کی تجویز کی بنیاد پر جناح اسپتال سے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید آسانی سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے اختتامی دنوں اسپتال کو جیل بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے کردی۔

شرجیل میمن 18مئی سے کلفٹن کے نجی اسپتال کی پہلی منزل پر وی آئی پی روم میں رہائش پذیر ہیں۔

اس سے قبل شرجیل میمن جناح اسپتال کے وی آئی وارڈ میں داخل تھے تاہم عدالت نے اس پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گذشتہ برس 23 اکتوبر کو شرجیل میمن کو 5 ارب سے زائد کرپشن کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

تاہم بعدازاں شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا تھا۔

مزید خبریں :