بلی سمجھ کر پینتھر کے بچے کو ریسکیو کرنے اور پھر پال پوس کر بڑا کرنیوالی خاتون کی ویڈیو وائرل

ریسکیو کیے جانے کے بعد پینتھر کے بچے کو بھی خاتون سے مانوسیت ہوگئی اور یوں پینتھر کا بچہ خاتون کے گھر میں ہی پل کر بڑا ہوگیا/ فوٹو اسکرین گریب
ریسکیو کیے جانے کے بعد پینتھر کے بچے کو بھی خاتون سے مانوسیت ہوگئی اور یوں پینتھر کا بچہ خاتون کے گھر میں ہی پل کر بڑا ہوگیا/ فوٹو اسکرین گریب

پینتھر کے بچے کو بلی کا بچہ سمجھ کر ریسکیو کرنے والی روسی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

بلیک پینتھر دنیا بھر میں بڑی بلیوں کی ایک نایاب نسل ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں بتایا جارہا ہے کہ کیسے ایک روسی خاتون نے سڑک کنارے سے ایک بلیک پینتھر کے بچے کو بلی کا بچہ سمجھ کر ریسکیو کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ روسی خاتون نے مٹی سے لدے ہوئے ایک کالے رنگ کے پینتھر کے بچے کو ریکسیو کیا تاہم خاتون کو   علم نہ تھا کہ یہ پینتھر کا بچہ ہے، خاتون اور پینتھر کے بچے کو ایک دوسرے سے مانوسیت ہوگئی اور یوں پینتھر کا بچہ خاتون کے گھر میں ہی پل کر بڑا ہوگیا۔

خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پینتھر کی  ویڈیوز بھی  موجود ہیں، دوسری جانب  خاتون نے ایک اور پالتو جانور کتا بھی پال رکھا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین  جہاں خاتون کو بلیک پینتھر کے ملنے پر خوش نصیب  تصور کررہے  ہے وہیں  بعض صارفین اسے خطرے کی گھنٹی بھی قرار دے رہے ہیں کیوں کہ پینتھر ایک جنگلی حیات ہے جس کی فطرت میں حملہ کرنا شامل  ہے۔